ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی : حجاب معاملہ ہائی کورٹ میں لے جانے والی طالبہ کے بھائی پر سنگھی ٹولہ کا حملہ ۔ ہوٹل کو پہنچایا نقصان

اڈپی : حجاب معاملہ ہائی کورٹ میں لے جانے والی طالبہ کے بھائی پر سنگھی ٹولہ کا حملہ ۔ ہوٹل کو پہنچایا نقصان

Tue, 22 Feb 2022 11:13:53    S.O. News Service

اڈپی ،22؍ فروری (ایس او نیوز) کالج میں حجاب پر پابندی لگانے کے خلاف ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے والی طالبات میں سے ایک حاجرہ شفا کے بھائی سیف (20 سال) پر مبینہ طور پر سنگھ پریوار کے غنڈوں نے حملہ کیا جس کے بعد زخمی سیف کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔
    
حاجرہ شفا اور دیگر کچھ لوگوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ  ملپے پولیس اسٹیشن کے حدود میں شفا کے والد حیدر علی ہوٹل کا کاروبار کرتے ہیں ۔ کل سنگھی شرپسندوں نے اس ہوٹل میں گھس کر مار پیٹ اور توڑ پوڑ کرتے ہوئے ہوٹل کو نقصان پہنچانے کے ساتھ سیف کو بری طرح زخمی کیا ہے ۔ 
    
کہا جاتا ہے کہ حاجرہ شفا کے ذریعہ حجاب معاملہ کو ہائی کورٹ لے جانے سے ناراض سنگھیوں نے بدلہ کی کارروائی کے طور پر یہ حملہ کیا ہے ۔ 


Share: